جامعہ کا تعارف
جامعہ دارالاعمال رائیونڈ 2021 سے تشنگان علوم نبویہ کی علمی پیاس بجھانے میں مصروف ہے۔ 2021 سے قائم اس عظیم درسگاہ کی بنیاد حضرت مولانا شریف صاحب اور مفتی محمد اویس صاحب کے ہاتھوں جس اخلاص اور للٰہیت سے رکھی گئی اس کی برکت سے اس پودے نے مختصر وقت میں تناور درخت کی صورت اختیار کر لی اور اسے ایسا شرف قبولیت عطا ہوا کہ دیکھتے ہی دیکھتے ترقی کی منازل طے کرتے ایک عظیم دینی درسگاہ کے طور پر علمی حلقوں میں مقام بلند پر جا پہنچا۔ تشنگان علوم نبویہ اس چشمہء علم و عرفان کی طرف ایسے کھنچے چلے آئے کہ آج الحمدللہ جامعہ میں 250 سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں…